صفات المنافقين

اسلام کی نظر میں منافق مشرک وکافر سے بڑا مجرم ہےاسی لیے فرمایا گیا ہے کہ منافق جہنم کے سب سے نچلے درجے میں ہوں گے یہ تو اعتقادی نفاق کی سزا ہے تاہم عملی نفاق ہی کم خطرناک نہیں ہے جو آج کل کثرت سے نظر آتاہے حدیث کی رو سے جو شخص منافقوں کی حصلتیں اپناتا جاتا ہے وہ منافق ہوتا جاتا ہے تاں آنکہ وہ پکا اور خالص منافق بن جاتا ہے امام ابن القیم الجوزیہ رحمہ اللہ نےزیر نظر رسالہ میں قرآن وحدیث کی روشنی میں منافق كى تعريف، اقسام اور ان كى 17 مذموم صفات کو اجاگر کیا ہے اور يه بھى لكھا هے كه ان كى صفات كا احاطه كرنا طويل كام هے اور صفات كے ساتھ ساتھ ان كا انجام بھى بتلايا هے تاکہ ان جيسى صفات اپنانے سے بچا جاسکےٰ۔ اس رسالے کامطالعہ کرکے ہمیں اپنے گریبان میں جھانکنا چاہئے کہ کہیں ہمارے اندر منافقوں کی صفات وعلامات تو موجود نہیں اگر ایسا ہوتو فوراً اس کی اصلاح کی کوشش کرنی چاہیے۔