Afzaliat-Khalifa-e-Awwal-[Ghulam-Mehmood-Hazarvi] افضلیت خلیفہ اول

علمائے اہلسنت کا اس امر پر اجماع اور اتفاق ہے کہ رسول ﷲ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالی عنہ ، انکے بعد حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ ، پھر حضرت عثمان رضی اللہ تعالی عنہ اور اسکے بعد حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ ، ان کے بعد عشرہ مبشرہ کے دیگر حضرات رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین ، پھر اصحابِ بدر رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین، پھر باقی اصحابِ اُحد رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین ان کے بعد بیعتِ رضوان والے اصحاب رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین اور ان کے بعد دیگر اصحابِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تمام لوگوں سے افضل ہیں ۔ زیر تبصرہ کتاب میں اسی موضوع پر عمدہ دلائل دیے گئے ہیں جن سے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی تمام صحابہ کرام پر فضیلت ثابت ہوتی ہے۔