امیر معاویہ (ر) اور تاریخی حقائق Ameer-Muawiah-[R.A]-aur-Tareekhi-Haqaiq

زیر تبصرہ کتاب" حضرت معاویہ  اور تاریخی حقائق " پاکستان کے معروف عالم دین محترم  مفتی محمد تقی عثمانی صاحب  کی تصنیف ہے۔جس میں انہوں نے صحابی رسول سیدنا معاویہ   کی سیرت،آپ کے فضائل ومناقب ،آپ کے عہد حکومت کے حالات کو بیان کرتے ہوئے  آپ پر کئے گئے  مخالفین کے اعتراضات کا مدلل اور مسکت جواب دیا ہے۔یہ کتاب تین حصوں پر مشتمل ہے،جس میں سے پہلا حصہ سیدنا امیر معاویہ  پر اعتراضات  کے علمی جائزے ،دوسرا حصہ ترجمان القرآن لاہور کے اعتراضات کے جواب جبکہ تیسرا حصہ سیدنا امیر معاویہ   کی سیرت ومناقب پر مبنی ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس محنت کو قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین