مرزائيت اور اسلام

دنیا میں مختلف ناموں اور کاموں کے اعتبار سے فرقے موجود ہیں-کچھ فرقے فکری ونظریاتی بنیادوں پر وجود میں آتے ہیں اور کچھ فرقے سیاسی بنیادوں پر وجود پکڑتے ہیں-فکری ونظریاتی فرقوں میں سے ایک باطل فرقہ قادیانیت ہے جس کی بنیاد ہی غلط ہے-اور وہ ان کی سب سے بڑی غلطی نبوت اور رسالت پر حملہ ہے-ان کی اسی غلط بنیاد کی وجہ سے حکومت پاکستان بالخصوص اور دوسرے ممالک میں ان کو غیر مسلم قرار دیا جاتا ہے-اس فرقے کو دبانے کے لیے علماء کو بہت محنتیں کرنی پڑیں اور قربانیاں بھی دینی پڑیں-اسی سلسلے میں ایک بہترین کوشش علامہ احسان الہی ظہیر شہید کی ہے جنہوں نے ابتدا میں اس باطل فرقے کی نقاب کشائی کرتے ہوئے خوب خبر لی-مصنف نے اس کتاب میں سب سے پهلے مرزائى عقائد اور مسلمان عقائد مين فرق اور مغائرت بيان كى هے -مضامين اگرچه جوابى هيں ليكن ان ميں مرزائيت كے باره ميں اس قدر متنوع مواد جمع كرديا گيا هے كه شائد هى اس كا كوئى گوشه مخفى ره گيا هو – تحرير ميں درشتى اور سخت جوابى هے اور مرزا قاديانى ، اس كے خلفاء اور پيرو كاروں كے باره ميں عدم احترام كے ساتھ ساتھ اس مذهب کے حاملین کی کرتوتوں کو بھی واضح کیا ہے جس میں ان کے اخلاقی کردار کے خراب ہونے کے ساتھ ساتھ دینی افکار کی خرابی کو بھی پیش کیا ہے۔